نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے بے روزگار ہندوستانی مزدوروں کو مناسب کھانا فراہم کرایا گیا ہے اور حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ وہاں کوئی
بھی مزدور بھوکا نہ رہے۔
محترمہ سوراج نے لوک سبھا میں اراکین کو یقین دلایا کہ حکومت صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے ۔
ان مزدوروں کو وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور جلد ہی انہیں وطن واپس لایا جائے گا۔